پی ایم سی کا کالا قانون ختم ہوگیا، عبدالقادر پٹیل

اسلام آباد : وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل کہتےہیں کہ گزشتہ حکومت نے عام شہریوں کو بے روزگار کرکے لاڈلوں کو بھرتی کیا ، بادشاہت کا زمانہ گیا تحقیقات ہوں گی ۔ بولے پی ایم سی کا کالا قانون ختم ہوگیا ۔ ایم ڈی کیٹ میں تمام صوبوں کو نمائندگی دیں گے ۔

وزیرصحت عبدالقادر پٹیل نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پی ایم سی جیسے کالے قانون کا خاتمہ ہوگیا، ایک ایکٹ کی آڑ میں بہت کچھ پوشیدہ تھا، ایک بادشاہت یا جاگیر بنا کر دے دی گئی تھی جس کو کوئی پوچھنے والا نہیں تھا، اب سب صوبوں کو برابر نمائندگی ملے گی۔

عبدالقادر پٹیل پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے بولے وزارت صحت میں ایسے ادارے بنائے گئے جن کو فیس بک کے ذریعے امریکہ سے چلایاجاتاتھا، اب ایسا کچھ نہیں چلے گا، ہم جعلی ڈاکٹروں کی تحقیقات بھی کریں گے۔تمام کیسز کو ایک آزاد نیب کے حوالے کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے وزیرصحت کاکہناتھاکہ گزشتہ حکومت کی طرح الزام تراشی کے بجائے ثبوت کیساتھ بات کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More