قاف لیگ نے مشکل وقت میں عمران کاساتھ دیا، شاہ محمود قریشی

لاہور: تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہناہے کہ پی ٹی آئی اور قاف لیگ نے ملکر چلنے کا جو عہد کیا تھا وہ کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ جی ڈی اے اور مسلم لیگ قاف نے عمران خان کا مشکل وقت میں ساتھ دیا جس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔

پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کی زیر قیادت وفد نے قاف لیگ کے رہنما چوہدری پرویزالٰہی اورمونس الٰہی سے ملاقات کی جس میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور اورآئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

چوہدری پرویزالٰہی نے شاہ محمود قریشی کو لاہور میں کامیاب جلسہ پر مبارکباد دی ۔ان کا کہنا تھا کہ پہلی بار ایسا دیکھنے میں آیا ہے کہ لوگ کئی کلومیٹر فاصلہ پیدل طے کر کے خود جوق در جوق جلسہ گاہ میں آ رہے تھے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More