پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 7 ویں ایڈیشن کے دوسرے میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کے لیے 191 رنز کا ہدف دیا تھا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اوپنرز احسن علی اور ول اسمیڈ نے 155 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پہلا نقصان احسن علی کی صورت میں اس وقت ہوا جب وہ 46 گیندوں پر 73 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

احسن علی کے آؤٹ ہونے کے بعد بھی وِ ل اسمیڈ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا لیکن میچ کی آخری گیند پر آؤٹ ہو گئے اور اپنی سنچری مکمل نہ کرسکے۔

پشاور کی جانب سے حسین طلعت نے نصف سینچری اسکور کی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More