بیلاروس کے صدر لوکاشینکو روسی ہم منصب ولادی میر پوٹن سے بات چیت کے لیے ماسکو پہنچ گئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق منسک حکومت کا کہناہے کہ دونوں رہنما بیلاروس میں روسی فوج کی موجودگی کے دورانیے پر گفتگو کریں گے۔
دونوں ممالک مشترکہ فوجی مشقوں میں مصروف ہیں، مشقیں اتوار تک جاری رہیں گی۔ روس ان فوجی مشقوں کو یوکرینی سرحد کے قریب فوجی موجودگی کی وجہ بتاتا ہے لیکن مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کا کہنا ہے کہ روس یوکرائن پر حملہ کرنا چاہتا ہے۔