کراچی:پب جی گیم،9ویں جماعت کےطالب علم نےسوتیلی ماں کو قتل کردیا

کراچی:پب جی آن لائن گیم نے نویں جماعت کے طالب علم کو اتنا جنونی بنا دیا کہ سوتیلی ماں کو ہی قتل کر ڈالا۔کراچی کے علاقے سعودآباد کے رہائیشی سترہ سالہ زین نے سوتیلی ماں کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا۔

وجہ یہ تھی کہ زین آن لائن گیم پپ جی کے پلئیر تھے۔ گھر والوں نے دو دن سے آن لائن گیم کھیلنے سے زین کو روک رکھا تھا۔ زین نویں جماعت کا طالبعلم ہے اور امتحانات قریب تھے ۔ اسی لئے والد نے زین سے موبائل فون واپس لے لیا تھا۔ موبائل فون واپس لینے سے زین نالاں تھا اور اسکی وجہ اپنی سوتیلی ماں کو سمجھتا تھا۔

سوتیلی ماں نے آج کیک لانے کے لئے پیسے دیئے لیکن زین اپنی بربادی کا سامان چھری خرید لایا اور موقع پاتے ہی نماز پڑھتی سوتیلی ماں اضراء پر پے درپے وار کردیئے ۔پولیس نے موقع سے فنگر پرنٹ اور دیگر شواہد جمع کئے زین کو شامل تفتیش کیا ابتدائی بیان میں زین نے اعتراف جرم کرلیا اور آلہ قتل بھی زین کی نشاندہی پر برآمد کرلیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More