تازہ ترین
دن دیہاڑے پنجاب یونیورسٹی کے سابق پروفیسر کا قتل

دن دیہاڑے پنجاب یونیورسٹی کے سابق پروفیسر کا قتل

لاہور:(31 جولائی 2020) لاہور میں پنجاب یونیورسٹی کے سابق پروفیسر احمد علی چھٹہ کو قتل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایڈیشنل کنٹرولر احمد علی مصطفی ٹاؤن میں صبح گھر سے دودھ لینے نکلے تھے جن پر راستے میں دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی، جس کے باعث احمد علی موقع پر دم توڑ گئے جبک ملزمان موقعے سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب یونیورسٹی کے سابق پروفیسر احمد علی چٹھہ کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔

وزیراعلیٰ نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے قتل میں ملوث ملزمان کی جلد گرفتاری کاحکم دیا ہے۔

Comments are closed.

Scroll To Top