تازہ ترین
پنجاب کے ٹیچنگ اسپتالوں سے اڑتالیس ڈاکٹرز نے نوکری سے استعٰفی دے دیا

پنجاب کے ٹیچنگ اسپتالوں سے اڑتالیس ڈاکٹرز نے نوکری سے استعٰفی دے دیا

لاہور: (5 جولائی 2020) کورونا کے خلاف فرنٹ لائن سولجر ڈاکٹرز اپنی ملازمتوں سے مستعٰفی ہونے لگے۔ پنجاب کے ٹیچنگ اسپتالوں سے اڑتالیس ڈاکٹرز نے نوکری سے استعٰفی دے دیا۔

کورونا کیخلاف فرنٹ لائن سولجر ڈاکٹرز ملازمت سے مستعٰفی ہونے لگے۔ پنجاب کے ٹیچنگ اسپتالوں سے 48 ڈاکٹرز نے نوکری سے استعٰفی دے دیا۔ محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ڈاکٹرز کے مستعٰفی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ مستعفی ہونے والے ڈاکٹرز میں سے میو اسپتال میں کام کرنیوالے 14، الائیڈ اسپتال سے 4 ، سول اسپتال بہاولپور، شیخ زید رحیم یار خان سے 2 اور جناح اسپتال سے 7ڈاکٹرز نے ملازمت چھوڑی۔ گورنمنٹ نواز شریف یکی گیٹ اسپتال سے2، چلڈرن اسپتال لاہورسے 6، سروسز اسپتال سے 2، لیڈی ایچی سن سے 2 اور لاہور جنرل اسپتال سے 3 ڈاکٹرز مستعٰفی ہوئے۔

Comments are closed.

Scroll To Top