پنجاب پولیس کی محکمہ داخلہ کو پب جی پر پابندی کی سفارش

لاہور: پنجاب پولیس نے محکمہ داخلہ کو پب جی گیم پر پابندی کیلئے سفارشات پیش کر دی ہیں۔ایڈیشنل آئی جی آپریشنزکی جانب سےمحکمہ داخلہ کومراسلہ بھجوادیاگیا ہے ۔

پنجاب پولیس نے پب جی گیم کےباعث ہونےوالی ہلاکتوں کےبعدمحکمہ داخلہ کوپب جی گیم پرپابندی کیلئےسفارشات بھجوادیں ہیں۔ ایڈیشنل آئی جی آپریشنزکی جانب سےمحکمہ داخلہ کومراسلہ بھجوادیاگیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 19 تاریخ کوکاہنہ میں ایک ہی خاندان کے4افرادکےقتل کی وجہ آن لائن گیم پب جی بنی۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ پب جی گیم کےباعث ماضی میں بھی کاہنہ قتل کیس جیسےواقعات رونماہوچکےہیں۔شمالی چھاؤنی،جنوبی چھاؤنی،کاہنہ اورتھانہ نواں کوٹ میں بپ جی گیم کے باعث قتل واقدام قتل سمیت دیگردفعات کےمقدمات درج ہیں۔پب جی کوپاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سےبین کردیناچاہیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More