سری لنکن شہری کی ہلاکت میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار کرلیا، پنجاب پولیس

لاہور: سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کی ہلاکت میں ملوث مرکزی ملزم پکڑاگیا۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مرکزی ملزم فرحان ادریس کو ویڈیو میں تشدد اور اشتعال دلاتےہوئےدیکھاجاسکتا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کی ہلاکت کاواقعے میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ مرکزی ملزم فرحان ادریس کو ویڈیو میں تشدد اور اشتعال دلاتےدیکھاجاسکتا ہے۔پولیس کی مدعیت میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث 100سے زائد افراد کو حراست میں لےلیا ہے۔زیرحراست افرادکےکردارکا تعین سی سی ٹی وی فوٹیج سے کیا جا رہا ہے۔باقی ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ آئی جی پنجاب سارے معاملے کی خود نگرانی کر رہے ہیں جبکہ آر پی او گوجرانولہ، ڈی پی او سیالکوٹ سمیت سینئر پولیس افسران فیلڈ میں موجودہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More