لاہور: صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشدنے لاہور میں ا سمارٹ لاک ڈاؤن کا عندیہ دیدیا۔کہتی ہیں لاہور میں اومیکرون کیسز کا تناسب سب سےزیادہ ہے۔اگر شہروں نے ایس او پیز پر عمل نہ کیاتوپابندیاں لگانا پڑیں گی۔
صوبائی دارالحکومت لاہورمیں قومی ہیلتھ کارڈ کی تقسیم کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ صحت کارڈ سے تمام بیماریوں کا علاج کرایا جاسکتا ہے۔قومی صحت کارڈ کی سہولت حاصل کرنے کے لیے نادرا میں رجسٹریشن لازمی کرائیں۔
صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ کورونا کے وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی اور بے روزگاری ہوئی ہے تاہم دنیا کی نسبت پاکستان میں کورونا سے نقصانات کم ہوئے ہیں۔
یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے جو عوام سے وعدہ کیا اسے پورا کیا جا رہا ہے ۔ہمارے لئے عوام کی صحت ضروری ہے اس لئے ہیلتھ کارڈ دے رہے ہیں سٹرکیں اور پل بنانے سے یہ بہتر ہے۔