پنجاب حکومت کا چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے چینی کی قیمتوں میں استحکام کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ چینی کی مقرر کردہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن انتظامی اقدام اٹھایا جائے گا ۔ ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت چینی کے اسٹاک اور طلب کے حوالے سےاعلیٰ سطح کااجلاس ہوا ۔ جس میں وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو صوبے میں چینی کے اسٹاکاور طلب کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ مافیا کے ہاتھوں عام آدمی کا استحصال نہیں ہونے دیں گے ۔کرشنگ سیزن کے جلد آغاز کے لئے فی الفور ضروری اقدامات کئے جائیں جبکہ عوام کو مقرر کردہ نرخوں پر چینی کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کو چینی کی ذخیرہ اندوزی نہیں کرنے دیں گے۔مارکیٹ میں استحکام کے لئے انتظامیہ چینی کی چھوٹی دکانوں پر دستیابی یقینی بنائے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے عدالتی احکامات کے حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل کو ضروری ہدایات بھی دیں ۔وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لاہور سمیت پنجاب میں چینی کا وافر اسٹاک موجود ہے۔ لاہور میں 200بڑے اسٹوروں اور 1600 دکانوں پر چینی 90روپے کلو میں مل رہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More