گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ازبکستان پہنچ گئے

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ازبکستان پہنچ گئے۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور ازبکستان اور دبئی میں اعلیٰ شخصیات سمیت وہاں مقیم پاکستانی کمیونٹی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور ایک ہفتے کے دورے پر ازبکستان پہنچ گئے۔ صوبہ نمنگان کے گورنر شوکت عبدررزاق کی جانب سے گورنر پنجاب کا بھر پور استقبال کیا گیا ۔

گورنر پنجاب اور صوبہ نمنگان کے گورنر شوکت عبدررزاق کے درمیان ملاقات میں دو طر فہ تعلقات ، سیاسی ، سفارتی، تجارتی اور معاشی تعاون بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بزنس کمیونٹی کے وفود کے تبادے کی حکمت عملی بھی تیار کر نے پر اتفاق کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More