پنجاب حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ میں گانے چلانے پر پابندی عائد کردی

لاہور: پنجاب حکومت نے عشرہ شان رحمت للعالمینﷺ کی مناسبت سے صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ میں گانے چلانے پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ ٹرانسپورٹ نے فملوں اور گانوں کے بجائے تلاوت قرآن اور نعتیہ کلام چلانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

پنجاب حکومت نے عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹس میں فلموں اور گانوں پر پابندی لگا دی۔محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بارہ ربیع الاول تک دوران سفر پبلک ٹرانسپورٹ میں تلاوت قرآن پاک اور حمدیہ و نعتیہ کلام چلایا جائے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ عشرہ شان رحمت للعالمینﷺکےاحترام میں گاڑیوں میں فلمیں اور گانے نہ چلائے جائیں۔سیکرٹری ٹرانسپورٹ پنجاب نےڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عشرہ شان رحمت للعالمین ﷺ کےتناظر میں جاری احکامات کویقینی بنایا جائے۔

وفاقی حکومت کی طرح پنجاب حکومت نے بھی جشن عید میلادالنبی ﷺ کی مناسب سے یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک عشرہ شان رحمت للعالمینﷺ منانے کا اعلان کیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More