حکومت پنجاب کا بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کروانے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ پنجاب حکومت کے مطابق ای وی ایم پر انتخاب کو لوکل باڈیز ایکٹ میں شامل کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لوکل باڈیز ایکٹ میں ای وی ایم مشین پرانتخاب کی شق کو شامل کرنے کی منظوری دے دی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت قانون بنا چکی ہے، پنجاب حکومت بھی ای وی ایم کو لوکل باڈیز ایکٹ کا حصہ بنائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More