لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر میڈیا کو دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے پنجاب ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کا ڈرافٹ تیار کر لیا گیاہے۔
ترجمان پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب ڈیجیٹل میڈیا ایڈورٹائزمنٹ پالیسی کا مقصد نوجوان میڈیا ایکسپرٹس اور صحافیوں کو مین سٹریم میں لانا ہے۔حسان خاور نے کہا کہ بزدار حکومت میڈیا کو حقیقی معنوں میں ریاست کا چوتھا ستون سمجھتی ہے۔مثبت معاشرتی رویوں کی ترویج میں شعبہ صحافت کا کردار نہایت اہم ہے۔