وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے شیریں مزاری کی فوری رہائی کا حکم

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے شیریں مزاری کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔

حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ کسی بھی خاتون کی گرفتاری معاشرتی اقدار سے مطابقت نہیں رکھتی۔

ان کا کہنا تھا کہ شیریں مزاری کو گرفتار کرنے والے اینٹی کرپشن عملے کے خلاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ تحقیقات اور تفتیش کیلئے گرفتاری ناگزیر ہو تو قانون اپنا راستہ خود بنالے گا۔

دوسری جانب شیریں مزاری کی گرفتاری پراینٹی کرپشن کاموقف بھی سامنےآگیا ہے۔دوسری جانب اینٹی کرپشن پنجاب نے موقف اختیار کیا ہے کہ شیریں مزاری کی گرفتاری کےلیےقانونی ضابطےپورےکیے گئے ہیں۔انکا کہنا ہے کہ نوٹسزبجھوانےکےباوجودشیریں مزاری کی جانب سے جواب نہیں دیا گیا۔ شیریں مزاری کی گرفتاری جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ کےبعدکی گئی۔

اینٹی کرپشن نے رپورٹ میں کہا کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن کی رپورٹ میں شیریں مزاری کوقصوروارٹھہرایاگیا۔ مہرالنسا عرف شیریں مزاری نےجعلسازی سے800کنال رقبہ منتقل کیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More