لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کابینہ اجلاس کل طلب کرلیا ہے ۔ اجلاس میں امن و امان سمیت دیگر مسائل زیر غور آئیں گے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے صوبائی کابینہ اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔اجلاس میں صوبائی وزراء،سیکرٹریز اور اعلیٰ سرکاری افسران شریک ہونگے۔
کابینہ اجلاس میں صوبے کی موجودہ صورتحال اور عوام کو ریلیف کی فراہم سے متعلق اقدامات پر غور کیا جائے گا۔