وزیراعلیٰ پنجاب نےصوبے میں ائیر ایمبولینس سروس کی منظوری دے دی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نےصوبے میں ائیر ایمبولینس سروس کے آغاز کیلئے سمری کی منظوری دے دی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پنجاب میں ائیر ایمبولینس سروس کے آغاز کیلئے سمری کی منظوری دے دی ۔ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو ائیرایمبولینس سروس شروع کرنے کےلئے قواعد وضوابط کے تحت ٹینڈر جاری کرے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبے میں ائیر ایمبولینس سروس کےاجراء کے لئے کارروائی جلد مکمل کرنے کاحکم دے دیا ہے۔عثمان بزدار کا کہناہے کہ ائیرایمبولینس میں پیرا میڈیکس ریسکیور اور جان بچانے کے لئے تمام ضروری آلات میسر ہوں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ ائیر ایمبولینس دور دراز علاقوں سے مریضوں کو ٹیچنگ اور سپیشلائزڈ اسپتالوں میں منتقل کرے گی۔جدید ترین ائیر ایمبولینس ہائی وے او رموٹروے پر بھی لینڈنگ اور ٹیک آف کرسکے گی۔ وزیر اعلیٰ کہتے ہیں کہ پنجاب ائیر ایمبولینس شروع کرنے والا پاکستان اور خطے کا پہلا صوبہ ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More