پنجاب اسمبلی: دو الگ الگ اجلاس طلب

لاہور: پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج بھی بے نتیجہ رہا، جس کے بعد نیا آئینی بحران بھی سامنے آگیا، گورنر اور اسپیکر نے اسمبلی کے الگ الگ اجلاس مختلف مقامات پر طلب کرلیے، اسپیکر نے ایک بجے دوپہر اسمبلی کے ایوان میں اور گورنر نے تین بجے ایوانِ اقبال میں اجلاس طلب کرلیا۔

پنجاب اسمبلی کے بجٹ سیشن میں پیر کی طرح منگل کو بھی صورتحال دوپہر ایک بجے سے رات 10 بجے کے بعد تک غیر یقینی اور اتار چڑھاؤ کا شکار رہی۔

پونے 9 گھنٹے تاخیر سے اجلاس رات پونے دس بجے کے قریب شروع ہوا، صوبائی وزرا بھی موجود تھے کہ اسی دوران گورنر نے اجلاس منسوخ کر کے 3 بجے ایوان اقبال میں طلب کرلیا جبکہ اسی دوران اسپیکر نے بھی اجلاس دوپہر ایک بجے تک ملتوی کردیا۔

پی ٹی آئی رکن صوبائی اسمبلی میاں محمود الرشید نے کہا کہ گورنر کی طرف سے ایوانِ اقبال میں بلائے گئے اجلاس کی کوئی آئینی حیثیت نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کل اسپیکر کی زیر صدرات اجلاس میں شریک ہو گی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ اسپیکر کے ہوتے ہوئے ڈپٹی اسپیکر اجلاس کی صدارت نہیں کر سکتا, پہلے بھی انہوں نے غلط الیکشن کرایایہ تاریخ کابدنما داغ ہے جو انہوں نے اپنے ماتھے کا حصہ بنایا ۔

پرویزالہٰی نے کہا کہ آج قانون کے مطابق اجلاس جاری تھا میں نے3 بار اویس لغاری کو بجٹ تقریر پیش کرنے کی اجازت دی، گورنرپنجاب آئینی طور پر اجلاس طلب نہیں کرسکتے،گورنر اجلاس بلانے سے پہلے سیکریٹری اسمبلی کو لکھیں گے۔

صوبائی وزیر عطا تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اراکین اورصحافی 2دن سےساراسارادن اسمبلی میں بیٹھنےپرمجبورہیں۔ اسپیکرپنجاب اسمبلی نےاپنے2500ذاتی ملازم بھرتی کیےہوئےہیں، یہ اس ملک کےفاشت ترین لوگ ہیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پنجاب کابینہ کاہنگامی اجلاس8بجے رات منعقد ہوا،کابینہ نےموجودہ اجلاس کوملتوی کرکےنیااجلاس بلانےکی سمری گورنرکوبھیجی گئی،گورنرنےکابینہ کی سمری پرعمل کرتےہوئےاجلاس ملتوی کیا۔

صوبائی وزیراویس لغاری کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کےممبران کوکئی کئی گھنٹےانتظارکروایاگیا، اسپیکراوراسکےسٹاف نےاسمبلی کویرغمال بناکررکھاہواہے، آئین پانی کی طرح ہوتاہے،اپناراستہ خودنکالتاہے۔

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ گورنرنےاجلاس ملتوی کیاتوسپیکرنےشروع کردیا۔گورنرکوگزارش کی کہ اجلاس کواچھےطریقےسےچلانےکیلئےکوئی راستہ نکالیں،کل اجلاس3بجےاچھےماحول میں ہوگا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More