پنجاب اسمبلی لابی کے دروازے بند، لیگی رہنماؤں کا احتجاج

لاہور: مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمٰی بخاری کا کہنا ہے کہ اسمبلی کے حالات ایسے ہیں جیسے پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو چکی ہے۔ ملک میں بے یقینی کی صورتحال ہے۔ اقتدار سے پیار نہیں تو کیوں اقتدار سے چمٹے ہوئے ہیں۔۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمی بخاری نے کہا کہ اسپیکر اور سیکریٹری اسمبلی لابی کا دورازہ بند کر کے غیر آئینی اقدامات کر رہے ہیں ۔غداری و مذہب کارڈ استعمال کررہے ہیں۔ کربلا اور مقدس ہستیوں کو اپنے ساتھ ملانے کی کوشش نہ کریں۔

عظمی بخاری نے کہا کہ عمران خان جنگ ہار چکے ہیں ۔تمام گروپس اور انفرادی حیثیت میں لوگ ووٹ حمزہ شہباز کو ڈالیں گے۔گنتی کو کم کرنے کی کوشش کی جائے ڈمی کو ایوان میں بٹھانا چاہتے ہیں۔ عظمی بخاری نے کہا کہ پرویز الہی بہتر ہوگا خود کو ود ڈرا کر لیں۔اسپیکر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد آئے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More