پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس 13جون کو طلب

لاہور: گورنر بلیغ الرحمن نے پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس 13جون کو طلب کر لیا۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کی جانب سے اسمبلی کا بجٹ اجلاس تیرہ جون کو دوپہر دو بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کے حوالے سےگزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جبکہ اجلاس کی صدارت اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کرینگے۔

بجٹ کے حوالے وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مشکل معاشی حالات میں ہمارے بجٹ کا محور عام آدمی کو ریلیف دینا اور اشیاء ضروریہ کو اس کی پہنچ میں لانا ہے۔بجٹ میں غریب لوگوں پر کسی قسم کا بوجھ نہ ڈالا جائے گا۔ لوگوں کی زندگی میں آسانی لانے کیلئے آوٹ آف باکس اقدامات کررہے ہیں۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ ملک معاشی بحران سے گزر رہا ہے، صورتحال بہتری کی جانب لے کر جانے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔مہنگائی سے پریشان عوام کو ریلیف دینے کیلئے جامع ایکشن پلان مرتب کر رہے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More