پی ٹی آئی کا لانگ مارچ عمران خان کی سیاسی موت ہوگی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے چیئرمین پی ٹی آئی کے حکومت مخالف مارچ کو ان کی سیاسی موت قرار دے دیا۔

وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سماجی رابطے کی ویب سائت ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ عمران خان نے مئی کے آخری ہفتے میں اپنی سیاسی موت کا اعلان کیا ہے ۔ پاکستانیوں نے بھوک، افلاس، غربت اور قرضے کے بجائے ترقی، خوشحالی اور خودداری کا چناؤ کر لیا ہے ۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ ہر پاکستانی نے گیارہ مارچ سے پاکستان سے کرپٹ نالائق اور نااہل ٹولے کے خلاف کلمہ حق بلند کر دیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More