پی ٹی آئی کارکنا ن عوام کو بتائیں زیادہ مہنگائی نہیں ہے، پرویز خٹک

بنوں: تحریک انصاف کے رہنما وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندر گروپ بندی کو نہیں مانتا ۔ پی ٹی آئی میں اختلافات پیدا کرنے والے دوسری پارٹی میں چلے جائیں۔

بنوں میں پی ٹی آئی شمالی وزیرستان ورکرز کنونشن سے خطاب میں وزیر دفاع پرویز خٹک نے تنظیم سازی ورکرز کی مشاورت سے مکمل کی جائے گی ۔ پارٹی میں کارکنان کو نظر انداز کیا گیا تاہم اب انہیں آگے لانے کا وقت ہے۔ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ پی ٹی آئی آئی کے مستقبل کے لئے اہم ہے ۔ آنے والے بلدیاتی انتخابات جیتنا عمران خان کے مستقبل کا سوال ہے۔

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پہلے ملکی ذخائر میں15 ارب ڈالر تھے آج 30 ارب ڈالر ہیں۔ لوگ مہنگائی کےحوالے سےدیگر ملکوں میں دوستوں سے پوچھیں کہ وہاں کیا صورتحال ہے ۔دال گھی چینی وغیرہ سب باہر سے آرہے ہیں تو وہ ہمیں مفت تو نہیں دے رہے ۔پی ٹی آئی کارکنا ن عوام کے ساتھ مہنگائی پر بحث کرے میدان خالی نہ چھوڑیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں خیبر پختونخوا کو حق نہیں دیا جارہا ہے ۔ مرکز اور دیگر صوبوں سے اپنے حقوق لیکر رہیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More