کراچی: نمائش چورنگی پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔تحریک انصاف کے کارکنوں نے پولیس وین نذر آتش کردی ۔
کراچی میں نمائش چورنگی پر تحریک انصاف کا احتجاجی مظاہرہ جاری ہے ۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے قیدیوں کی وین کو آگ لگادی جبکہ پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی گئی ۔
پولیس نے پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر خان کو اسلام آباد سے واپسی پر کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔