پی ٹی آئی کارکنان کا سندھ ہاؤس پرحملہ، دروازہ توڑ دیا، پولیس غائب

اسلام آباد: تحریک انصاف کے کارکنان نے پارٹی کے منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف سندھ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا۔ پی ٹی آئی کارکنان نے سندھ ہاؤس کا مرکزی دروازہ بھی توڑ دیا

اسلام آباد کے ریڈ زون میں واقع سندھ ہاؤس کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان نے لوٹے اٹھا کر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے پارٹی کے منحرف اراکین اسمبلی اور حزب اختلاف کے خلاف نعرے بازی کی ۔

پولیس نے مظاہرین کو واپس بھیجنے کی کوشش کی تو پی ٹی آئی کارکنان نے سندھ ہاؤس کے باہر سے واپس جانے سے انکار کر دیا۔ جس کے بعد اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری بھی سندھ ہاؤس کے باہر پہنچ گئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More