پی ٹی آئی کارکنوں کا اب تک کی وین پر حملہ، خاتون رپورٹر سے ہراسانی

اسلام آباد: فیض آباد کے مقام پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے اب تک نیوز کی ٹیم پر پتھراؤ کیا گیا جبکہ خاتون رپورٹر کو بھی ہراساں کیا گیا ۔

اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے اب تک نیوز کی ٹیم پر پتھراؤ کیا گیا ۔ پی ٹی آئی کارکنان نے گاڑی کا گھیراؤ کرکے خاتون رپورٹر کو بھی ہراساں کیا گیا ۔

پی ٹی آئی کے کارکنان نے دھرنے کی کوریج کے لیے آنے والی اب تک کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا۔پی ٹی آئی کارکنان نے میڈیا ٹیم کا گھیراؤ کر کے شدید نعرے بازی بھی کی اب تک کی میڈیا ٹیم جتھے سے بامشکل جان بچا کر نکلنے میں کامیاب ہوگئی ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More