آئندہ الیکشن میں کراچی سے پی ٹی آئی کا صفایا ہو جائیگا، سعید غنی

کراچی: وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی نے اپنی پوری حکومت میں کراچی میں کوئی نیا منصوبہ نہیں دیا۔ عمران نیازی نے بطور وزیر اعظم کراچی میں ایک رات نہیں گذاری۔ عمران نیازی آج کراچی کے لوگوں کو کیا بتائیں گے؟

سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی کی عوام نے ضمنی اور کنٹونمنٹ الیکشن میں پی ٹی آئی کو مسترد کردیا ہے۔ آئندہ الیکشن میں کراچی سے پی ٹی آئی کا صفایا ہو جائیگا۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی کا کہنا تھا کہ پاکستانی سیاست میں عمران نیازی جیسا فاشسٹ اور انارکسٹ آدمی نہیں آیا۔ عمران نیازی بھارتیوں اور یہودیوں سے فنڈ لیکر غداری کے سرٹیفیکٹ بانٹ رہا ہے۔ عمران نیازی نے سیاست میں بدتمیزی، معاشرے میں نفرت کو پروان چڑھایا۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ گوگی نیازی گٹھ جوڑ بے نقاب ہونا شروع ہوچکا ہے۔ توشہ خانے پر پڑنے والا ڈاکہ چھپ نہیں سکتا ۔ عمران نیازی کے ٹولے کی کرپشن کہانیاں قوم کو حیران کردیں گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More