پی ٹی آئی نے فیس سیونگ کیلئے ڈیل کی درخواست کی، مریم نواز

لاہور: مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی نے فیس سیونگ کیلئے دو روز قبل کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر ڈیل مانگی لیکن میاں نواز شریف نے دھونس، دھاندلی اور بدنیتی پر مبنی پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کردی

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا پریس کانفرنس میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نےفیس سیونگ کیلئے2روزقبل این آر او مانگا تاہم نوازشریف نے درخواست مستردکردی۔ سپریم کورٹ نے محفوظ راستہ دیا لیکن پی ٹی آئی نے اس کی بھی دھجیاں اڑادیں۔

سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی کا کہنا تھا کہ عمران خان کو تاریخی ناکامی اور شرمندگی کا سامنا ہے اور یہ شخص ملک میں فتنہ و فساد پھیلانا چاہتا ہے۔عمران خان اپنی بدبودارسیاسی لاش بنی گالہ لےجائیں اورعوام کی جان چھوڑیں ۔اداروں سےگزارش ہے کہ اس شخص کے ہاتھ مضبوط نہ کریں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More