پی ٹی آئی نے منحرف ارکان کے خلاف ریفرنس اسپیکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کروا دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے اپنے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس سپکر قومی اسمبلی کے پاس جمع کروا دیا۔ ریفرنس پارٹی چیئر مین عمران خان کی طرف سپیکر کو بھجوایا گیا ۔

ریفرنس پی ٹی ائی کے چیف ویب عامر ڈوگر نے نے اسپیکر کے حوالے کیا، 20 منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس آرٹیکل 63 اے کے تحت جمع کروایا گیا۔

ریفرنس کے متن میں کہا گیا کہ منحرف اراکین پی ٹی ائی کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے ۔ میڈیا رپورٹس کے متعلقہ اراکین نے پی ٹی آئی چھوڑ کر اپوزیشن پارٹیز میں شمولیت اختیار کر لی ۔ منحرف اراکین کو شوزکاز نوٹس بھی جاری کیے گئے ۔تاہم شوزکاز نوٹس کا خاطر جواب نہیں دیا گیا ۔

متن میں کہا گیا ہے کہ منحرف اراکین کو ڈی سیٹ کرنے کی کاروائی کا آغاز کیا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More