حکومتی وفد کی ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات، تحریک عدم اعتماد پر گفتگو

اسلام آباد: وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں حکومتی وفد نے اسلام آباد میں متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات تحریک عدم اعتماد اور ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔

تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے کیلئے حکومتی وفد کا اتحادیوں کے ساتھ رابطوں کا سلسلہ جاری ہے۔ وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی قیادت میں حکومتی وفد کی اسلام آباد میں متحدہ قومی موومنٹ کی قیادت سے ملاقات کی ہے۔

حکومتی وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر دفاع پرویز خٹک وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیر برائے بحری امور سید علی زیدی و گورنر سندھ عمران اسماعیل شامل تھے۔

ایم کیوایم کے اعلیٰ سطح وفد میں ایم کیو ایم کے سربراہ خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم، وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، خواجہ اظہار الحسن، عامر خان، وسیم اختر، جاوید حنیف، اور صادق افتخار شریک تھے۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تحریک عدم اعتماد اور ملک کی سیاسی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی قیادت کے ساتھ ملاقات انتہائی حوصلہ افزا رہی۔ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ جمہوری تقاضوں کی تکمیل کیلئے سیاسی ملاقاتوں کا تسلسل برقرار رہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More