پی ٹی آئی ارکان اسمبلی تنخواہیں وصول کررہے ہیں، شازیہ مری

حیدر آباد: پیپلز پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ عطا مری کاکہنا ہے کہ جعلی طریقے سے استعفے دیئے گئے۔آج بھی پی ٹی آئی کے ممبران تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔

حیدرآباد میں ٹول پلازہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ ملک کسی بھی طرح کے انتشار کا متحمل نہیں ہے۔ اس وقت اگرکوئی پریشان ہے تو وہ صرف عمران خان ہے۔

شازیہ مری نے کہا ہمیں آج بھی دہشت گردی کا سامنا ہے۔ ہم نے مل کر امن دشمنوں کو ختم کرنا ہے۔ عمران خان پاکستان کی بہتری کے لئے آگے آئیں۔ہم بات چیت کرنے کو ہر وقت تیار ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More