خریدوفروخت کرنے والوں کی نیندیں اڑ جائیں گی، گورنر سندھ

اسلام آباد: بنی گالہ میں پی ٹی آئی وزراء اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے پریس کانفرنس کی۔ عمران اسماعیل نے کہا خریدوفروخت کرنے والوں کی نیندیں اڑ جائیں گی۔ فواد چوہدری نے کہا چوری کے پیسے عدم اعتماد کامیاب بنانے کےلیے استعمال ہوئے۔ علی زیدی کہتے ہیں معیشت کے چلتے پہیے کے خلاف سازش ہورہی ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر فواد چوہدری، علی زیدی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ عدالتیں بلائیں تو یہ بیمار اور ملک سے باہر ہوتے ہیں۔ ضمیر فروشی کا وقت ہو تو یہ پاکستان آتے ہیں۔ خریدوفروخت کرنے والوں کی نیندیں اڑ جائیں گی۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد لاکر اپوزیشن والوں نے اچھاکام کیا۔ چوری کے پیسے عدم اعتماد کامیاب بنانے کےلیے استعمال ہوئے۔ فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ کل کے جلسے میں عوام وزیراعظم کے ساتھ یکجہتی کرینگے۔

وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ کچھ طاقتوں کو پاکستان کی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہورہی۔ معیشت کے چلتے پہیے کے خلاف سازش ہورہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More