اسد عمر زیرصدارت پی ٹی آئی اجلاس، پارٹی آئین کے خدوخال پر غور

اسلام آباد: تحریک انصاف کی آئینی نظرثانی کمیٹی کا اہم اجلاس مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اجلاس کی صدارت میں ہوا جس میں پارٹی آئین کے خدوخال پر تفصیلی غور کیاگیا ۔

پاکستان تحریک انصاف کی آئینی نظرثانی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی و مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کی ۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عامر محمود کیانی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین، گورنر پنجاب چوہدری سرور،وزیر بحری امور علی حیدر زیدی اور گورنر سندھ عمران اسماعیل شریک ہوئے ۔

اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے آئین کے خدوخال پر تفصیلی غور کیا گیا جبکہ جماعتی آئین میں ترامیم کے حوالے سے مختلف امکانات کا بھی مفصل جائزہ بھی لیا گیا ۔ آئینی کمیٹی نے آئین کے حوالے سے اپنی رپورٹ کو حتمی شکل دے دی ۔ حتمی منظوری کیلئے وزیراعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی خدمت میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More