جیلوں کی بہتری کیلئےمیرے اقدامات قیامت تک یاد رکھیں جائیں گے، فیاض چوہان

لاہور: رہنما تحریک انصاف فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ چالیس سال اقتدار میں رہنے کے باوجود جیل ملازمین اور قیدیوں کا خیال نہیں آیا تاہم شکر ہے اب جیل کاٹنے کے بعد ملازمین اور قیدیوں کی فلاح و بہبود کا خیال آگیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے کوٹ لکھپت جیل کے دورہ پر پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شکر ہے اب جیل کاٹنے کے بعد ملازمین اور قیدیوں کی فلاح و بہبود کا خیال آگیا۔جیل ملازمین اور قیدیوں کی بہتری کے لیےعثمان بزدار اور میرے اقدامات تا قیامت یاد رکھیں جائیں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More