پی ٹی آئی کی نو حلقوں میں ضمنی انتخابات معطل کرنے کی استدعا مسترد

اسلام آباد ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی کے نو حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول فوری معطل کرنے کی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کردی ہے۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی کے 9حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول فوری معطل کرنے کی پی ٹی آئی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ضمنی الیکشن شیڈول فوری معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔ عدالت نے پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری سے سوال کیا آپ کیا چاہتے ہیں مجھے قانونی وضاحت دیں جس کی وجہ سے آپ اسٹے مانگ رہے ہیں۔ فاضل وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 123 استعفے دیئے گئے ہیں ان تمام نشستوں پر ایک ساتھ الیکشن کروایا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 اگست تک ملتوی کر دی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More