پی ٹی آئی آزادی مارچ: لاہور بورڈ نے کل میٹرک کا پرچہ منسوخ کردیا

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے باعث راولپنڈی اور لاہور ڈویژن میں سیکنڈری اسکولز سرٹیفکیٹ سالانہ امتحانات 2022 کے تحت کل ہونے والا پاکستان اسٹڈیز پارٹ ٹو کا شیڈول پیپر موخر کردیا گیا۔

سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے 25 مئی کو ہونے والا پاکستان اسٹڈیز پارٹ ٹو کا پیپر موخر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

ترجمان لاہور بورڈ کے مطابق ناگزیر وجوہات کی وجہ سے مطالعہ کا پرچہ کینسل کیاگیا، پرچہ کے دوبارہ انعقاد کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے آزادی مارچ کے باعث اسلام آباد کی بیشتر جامعات کل بند رہیں گی۔

تحریک انصاف کے آزادی مارچ، ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد کی نسٹ، قائد اعظم یونیورسٹی، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اور نیوٹیک یونیورسٹی کل بند رہیں گی۔ جبکہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے بھی شیڈول امتحانات ملتوی کر دیئے۔ جبکہ فیڈرل بورڈ نے امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکام فیڈرل بورڈ کے مطابق فیڈرل بورڈ کے امتحانات اپنے شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے۔ فیڈرل بورڈ کے ریڈ زون میں سنٹرز تک پہنچنے میں رکاوٹ کی صورت طلبہ قریبی امتحانی مرکز جا سکتے ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More