وزیراعظم نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا

اسلام آباد: وزیراعظم نے پی ٹی آئی کور کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا،وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس منسوخ ہونے پر اراکین کو اعتماد میں لیں گے۔

اجلاس شام چار بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا اور پارٹی کی اعلیٰ قیادت شرکت کرے گی،کور کمیٹی اتحادی جماعتوں کے تحفظات اور مطالبات کا جائزہ لے گی۔

ق لیگ اورایم کیو ایم کےا ی وی ایم پر تحفظات دور کئے جائیں گے، حکومت اپوزیشن اور پی ٹی آئی ارکان کے مطالبات کا بھی جائزہ لے گی۔ کور کمیٹی سیاسی صورتحال ،بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر غور کرے گی اور مہنگائی پرقابو پانے کیلئے اقدامات سے متعلق بھی مشاورت کی جائے گی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More