پی ٹی آئی کے 12 ارکان اپوزیشن کے پاس ہیں، پرویز الہیٰ

لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے دس سے بارہ ارکان اپوزیشن کی سیف کسٹڈی میں ہیں۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کے 10 سے 12 رکن اسمبلی اپوزیشن کے پاس ہیں ۔ پی ٹی آئی دس لاکھ لوگ جمع کرنے کے بجائے اپنے دس افراد کو ڈھونڈے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ اب تک کوئی ایسا فیصلہ نہیں کیا جس سے پی ٹی آئی کو نقصان ہو۔ زرداری صاحب کے ساتھ اچھے تعلقات ہیں۔ وزارت اعلیٰ کی پیشکش ہوتی رہی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More