پی ٹی آئی حکومت نے الیکشن سے پہلے الیکشن کو متنازعہ بنا دیا ہے، یوسف رضا گیلانی

لودھراں: پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے الیکشن سے پہلے الیکشن کو متنازعہ بنا دیا ہے ۔

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکمران ہر روز منی بجٹ کا اعلان کرتے ہیں۔ ملک میں مہنگائی آئی ایم ایف کی شرائط پر کی جارہی ہے۔ عوام مہنگائی سے تنگ ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کو گروی رکھ کر آئی ایم ایف کی شرائط تسلیم کی جارہی ہیں۔ ہم نے حکمرانوں کو بینک گروی رکھنے سے منع کیا تھا مگر وہ نہیں مانے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More