پی ٹی آئی حکومت نے 4 سالوں میں قرضوں کا بوجھ دگنا کردیا ، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سی پیک اور ریکوڈک سمیت ملک میں دیگر تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔ پی ٹی آئی حکومت نے چارسالوں میں قوم پر قرضوں کا بوجھ دگنا کردیا جس سے غریب کی زندگی مزید مشکل ہوگئی۔ حکومت کے خلاف مارچ قوم میں تفریق پیدا کرنے کے مترادف ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے لاہور میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپرز ایڈیٹرز کے وفد نے ملاقات کی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ حکومت آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی پر کسی قسم کی قدغن لگانے کا ارادہ نہیں رکھتی۔ وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کی پیکا آرڈیننس سمیت دیگر تمام قوانین کے تحت صحافیوں کے خلاف بلاوجہ کاروائیوں پرہرممکن تحفظ دیا جائے گا ۔

شہبازشریف نے کہا کہ حکومت بجلی کی پیداوار،،ترسیل اوررسد یقینی بنانے کے لیے اقدامات کررہی ہے ۔ پی ٹی آئی حکومت نے چار سالوں میں قوم پر قرضوں کا بوجھ دگنا کردیا جس سے غریب کی زندگی مزید مشکل ہوگئی ۔۔ گزشتہ حکومت میں غفلت اورحقدارطبقات کے مفت علاج کے لیے خصوصی انتظامات نہیں کیے گئے۔

وزیراعظم نےکہا کہ قوم کو یکجہتی کی ضرورت ہے تاکہ غیرمعمولی معاشی معاملات کو عوام کی فلاح کے لیے حل کیا جاسکے ایسے حالات میں حکومت کے خلاف مارچ بلاجواز اور قوم میں تفریق پیدا کرنے کے مترادف ہے ۔۔ سی پیک اورریکوڈک سمیت ملک میں دیگر تمام ترقیاتی منصوبوں پرموثرطریقے سے کام کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ خارجی معاملات میں برادرممالک سمیت تمام ملکوں سے باہمی عزت اور باہمی مفاد کا تعلق رکھنا چاہتے ہیں ۔ ملک میں شفاف انتخابات کے لیے انتخابی اصلاحات ضروری ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More