پاکستان تحریک انصاف کی 33 رکنی کور کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد: سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 33 ممبران کے ناموں کی حتمی منظوری دے دی گئی ۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق، وزیر اعظم عمران خان بطور چیئر مین کور کمیٹی کے سربراہ ہونگے۔جبکہ شاہ محمود قریشی کور کمیٹی کے وائس چیئر مین ہونگے۔ عامر محمود کیانی، فواد چوہدری، پرویز خٹک اور شفقت محمود کمیٹی میں شامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق کمیٹی میں مخدوم خسرو بختیار، عمران اسماعیل، اسد قیصر، سیف اللہ نیازی ،قاسم خان سوری اور علی امید گنڈاپور بھی شامل ہیں۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق علی زیدی، حماد اظہر،محمود خان، شیریں مزاری، عثمان بزدار بھی کمیٹی کا حصہ ہونگے۔چوہدری سرور، اعجاز چوہدری، مراد سعید، میاں محمود الرشید، سرور خان، عامر ڈوگر اور اعظم سواتی بھی کور کمیٹی کے رکن ہونگے۔

عاطف خان، فضل خان، شاہ فرمان، ارباب غلام رحیم، حلیم عادل شیخ، بابر اعوان اور فردوس شمیم نقوی کے نام بھی شامل ہیں

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More