شیریں مزاری کی گرفتاری: تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاج کی کال دے دی

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے شیریں مزاری کی گرفتاری کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف تمام کارکنان کو ملک گیر اپنا احتجاج ریکارڈ کروانے کی کال دے دی گئی ہے۔

فرخ حبیب نے وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ تمام کارکنان ملک گیر شیریں مزاری کی گرفتاری کیخلاف پرامن احتجاج کے لئے سڑکوں پر باہر نکلے۔

تحریک انصاف رہنما نے الزام عائد کیا کہ شیریں مزاری کو انتقامی کاروائی کا نشانہ بنایا گیا ہے، جو مقدمہ ان پر بنایاگیا ہے، اس میں کبھی ان کو نہ انکوائری اورنہ ہی تحقیقات کے لئے سمن بیجھا گیا۔

دوسری جانب مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے ڈاکٹر شیریں مزاری کے اغواء کی شدید مذمت کی ہے، اور ڈاکٹر شیریں مزاری کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کارکنان کو ملک بھر میں ڈاکٹر مزاری کو غیرقانونی حراست میں لئے جانے پر بھرپور احتجاج کی ہدایات دے دی ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More