تحریک انصاف نے سیالکوٹ میں جلسے کا مقام تبدیل کردیا

کرسچن کمیونٹی کے احتجاج کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے سیالکوٹ میں جلسے کا مقام تبدیل کردیا ۔ پارٹی رہنما شفقت محمود کہتے ہیں تحریک انصاف اب سیالکوٹ کے وی آئی پی گراؤنڈ میں جلسہ کرے گی۔کرسچن کمیونٹی کے احتجاج کے بعد سیالکوٹ جلسے کا مقام تبدیل کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شفقت محمود نے اعجاز چوہدری کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران اس بات کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر شفقت محمود نے کہا کہ ہمارے پرامن لوگوں پرتشدد کیا گیا، جلسے کرنا ہمارا جمہوری حق ہے۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کے کہنے پر انتظامیہ نے تشدد کیا ہے، جلسہ ہوگا اور ہر صورت ہوگا، آج سیالکوٹ میں وی آئی پی کرکٹ گراؤنڈ میں جلسہ ہوگا، ڈی سی کو کہا ہے عثمان ڈار اور دیگر کو رہا کیا جائے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More