ہم گرینڈ ڈائیلاگ کے لیے بالکل تیار ہیں، فواد چودھری

اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر الیکشن کی تاریخ دے دی جائے تو ہم گرینڈ ڈائیلاگ کے لیے بالکل تیار ہیں۔

اسلام آباد میں خیبر پختونخواہ ہاؤس میں شیریں مزاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم گرینڈ ڈائیلاگ کے لیے بالکل تیار ہیں، سیاسی مسائل کا حل چاہتے ہیں لیکن پہلے الیکشن کی تاریخ دی جائے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہر دوسرے دن ایک نیا اسکینڈل سامنے آرہا ہے۔حکومت پے در پے ایسی حرکتیں کر رہی ہے کہ جمہوریت ختم ہی ہوجائے۔ آزادی اظہار رائے ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ رجیم چینج کے بعد فاشزم اقدامات بڑھ گئے۔ سندھ کے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ اور صحافی عمران ریاض کو اغوا کیا گیا ہے۔ حقیقت میں مارشل لاء لگ چکا ہے اب آپ صاف صاف اس کا اعلان کردیں۔

شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے فیصلے اب اوپر سے آتے ہیں، گرینڈ ڈائیلاگ تو وہ کریں جو عوام کا مینڈٹ لے کر آئیں۔ سازش کے ذریعے حکومت میں آنے والے گرینڈ ڈائیلاگ کیا کریں گے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More