پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان، ڈالر مہنگا، سونا سستا


پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز منفی رجحان رہا۔مارکیٹ195 پوائنٹس کی کمی سے 43ہزار481پر بندہوئی۔ دوسری جانب ڈالرمہنگااورسونے کی قیمت میں کمی ہوئی۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا۔ مارکیٹ195 پوائنٹس کی کمی سے 43ہزار481پر بند ہوئی۔ دن بھر مجموعی طورپر 366 کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبار ہوا۔ 211 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ134کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ آج مارکیٹ کی بلندترین سطح 43,879 جبکہ کم ترین سطح 43,390 رہی۔

کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی اڑان جاری ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2روپے کےاضافے سے ڈالر 217 روپے سے219روپے پرپہنچ گیا اسی طرح انٹربینک میں 7پیسے کے اضافے سے ڈالر214.88 سے 214.95پر بند ہوا۔

سونے کی قیمت میں 2800روپے کی کمی ہوگئی جس کے بعدفی تولہ سونا1 لاکھ42ہزار600 روپے پرآگیا۔10گرام سونے کی قیمت 2397 روپے کمی سے1لاکھ22ہزار 256 روپے ہوگئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں2ڈالرکے اضافے سے فی اونس سونا1771ڈالر پر پہنچ گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More