پی ایس ایکس: 100 انڈیکس میں 390 پوائنٹس کی کمی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز مندی کا رجحان رہا۔ 390 پوائنٹس کی کمی سے ہنڈرڈ انڈیکس 46ہزار کی حد گنوا بیٹھا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی رہی۔مندی کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 46ہزار کی حد گنوا بیٹھا۔ مارکیٹ 390پوائنٹس کی کمی سے 45 ہزار 943 پربند ہوئی۔

دن بھر مجموعی طور پر 338 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 219کمپنیوں کےشیئرزکی قیمتوں میں کمی جبکہ 97 کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

آج مارکیٹ کی بلندترین سطح 46,586 جبکہ کم ترین سطح 45,891 رہی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More