پی ایس ایکس میں تیزی کا رجحان، ڈالر کا بھی ریورس گیئر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے انڈیکس میں تیزی کا رجحان ہے، مارکیٹ میں 639پوائنٹس کا اضافہ۔ کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کا ریورس گیئر لگ گیا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ مارکیٹ 639پوائنٹس کے اضافے سے 42ہزار735پرٹریڈ ہورہی ہے۔

دوسری جانب کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کو ریورس گیئر لگ گیا ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر مزید 2 روپے 54 پیسے سستا ہو گیا ہے۔ انٹربینک ڈالر221روپے50 پیسے پرٹریڈ ہو رہا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر3روپے کی کمی سے 219 روپے پر آگیا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More