حصص بازار میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز زبردست تیزی سے ہوا ہے ۔12سوسے زائد پوائنٹس کے اضافے سے ہنڈرڈانڈیکس 45ہزار کی حد عبور کرگیا۔

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی رہی۔مارکیٹ 1215 پوائنٹس کے اضافے سے45ہزار 330 پر بند ہوئی ۔

دن بھرمجموعی طورپر 370کمپنیوں کے شیئرزمیں کاروبار ہوا۔ 264کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ85 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی آج تیزی کے باعث مارکیٹ میں2 عشاریہ 76فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More