تازہ ترین
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ 229 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ اختتام پذیر

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ 229 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی: (26 جون 2020) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ 229 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز اسٹاک ایکسچینج میں 229 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔ 229 پوائنٹس کے اضافے سے مارکیٹ 33 ہزار 939 پر بند ہوئی۔ دن بھر مجموعی طور پر 320 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 153 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 145 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 34 ہزار 28، جبکہ کم ترین سطح  33 ہزار 709 رہی۔

ادھر اوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر کی قیمت بڑھ گئی۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیا۔ 50 پیسے کے اضافے سے ڈالر 167.50 سے بڑھ کر 168روپے پر پہنچ گیا۔ اسی طرح انٹر بینک میں بھی ڈالر کی قیمت 30 پیسے بڑھ گئی۔ 30 پیسے اضافے سے ڈالر 167.36 سے بڑھ کر 167.66 پر پہنچ گیا۔

Comments are closed.

Scroll To Top