پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام ہوا، کاروباری ہفتے کے پہلے روز آغاز سے اختتام تک مندی چھائی رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے باعث ہنڈرڈانڈیکس 43ہزار کی حد گنوا بیٹھا، مارکیٹ 660 پوائنٹس کی کمی سے 42 ہزار 440 پر بند ہوئی۔

دن بھرمجموعی طورپر336 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 262کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ53کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

مندی کے باعث آج مارکیٹ میں 1عشاریہ53 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

آج مارکیٹ کی بلندترین سطح 43,100 جبکہ کم ترین سطح 42,345 رہی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More